World

برطانیہ کے 11 بڑے ایئرپورٹس پر تکنیکی خرابی، ہزاروں پروازیں متاثر

برطانیہ کے 11 بڑے ایئرپورٹس پر تکنیکی خرابی، ہزاروں پروازیں متاثر
۱ منٹ پہلے

برطانیہ کے 11 بڑے ایئرپورٹس پر سسٹم میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی نے فضائی آپریشن کو شدید متاثر کردیا، پہلے روز 3 ہزار 310 جبکہ دوسرے روز 3 ہزار 843 پروازیں متاثر ہوئیں، جبکہ بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہونے سے لاکھوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

فلائٹ شیڈول کے مطابق تکنیکی بحران کے اثرات ہیتھرو، گیٹ وک، مانچسٹر، ایڈنبرا، برمنگھم، برسٹل، اسٹینسٹڈ، گلاسگو، بیلفاسٹ، لوٹن اور لندن سٹی ایئرپورٹ پر دیکھے گئے۔

 

رپورٹ کے مطابق دو روز کے دوران تقریباً 2 ہزار پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ 6 ہزار کے قریب پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔

 

ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بڑے تکنیکی بحران سے اندازاً 10 سے 12 لاکھ مسافر متاثر ہوئے، جبکہ ہزاروں مسافروں کو ایئرپورٹس پر طویل انتظار کرنا پڑا اور بعض مسافر کئی گھنٹوں تک طیاروں میں بھی پھنسے رہے۔

 

برطانیہ کے مصروف ترین ہیتھرو ایئرپورٹ پر صورتحال سب سے زیادہ سنگین رہی، جہاں 650 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ ایک ہزار 355 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

 

گیٹ وک ایئرپورٹ پر 260 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 827 پروازوں کی روانگی یا آمد میں تاخیر ریکارڈ کی گئی۔

 

مانچسٹر ایئرپورٹ پر بھی فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا، جہاں 123 پروازیں منسوخ جبکہ 775 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔

 

برمنگھم ایئرپورٹ پر 71 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 357 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

 

اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر 121 پروازیں منسوخ جبکہ 681 پروازیں تاخیر سے آپریٹ ہوئیں۔

 

لوٹن ایئرپورٹ پر 115 پروازیں منسوخ کی گئیں اور 424 پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

 

اسی طرح ایڈنبرا ایئرپورٹ پر 90 پروازیں منسوخ جبکہ 385 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

 

سسٹم کی خرابی کے باعث برطانیہ کے اہم ہوائی اڈوں پر مسافروں کی بڑی تعداد پھنس گئی اور فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں ایئرلائنز اور ایئرپورٹ انتظامیہ کو بڑے پیمانے پر آپریشنل مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں