Breaking News

پی ٹی آئی کے 8 ارکان اسمبلی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

پی ٹی آئی کے 8 ارکان اسمبلی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
۱ منٹ پہلے

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے 8 ارکانِ قومی اور صوبائی اسمبلی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو تمام ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ نمبر 714 کی سماعت کے دوران ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

 

جن اراکینِ قومی اسمبلی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں ان میں شاہد خٹک، مولانا نسیم علی شاہ، عامر ڈوگر، عاطف خان اور اقبال آفریدی شامل ہیں۔

 

اسی طرح صوبائی اسمبلی کے جن اراکین کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں ان میں مینا خان آفریدی، ڈاکٹر امجد اور شفیع جان شامل ہیں۔

 

عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تمام مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ عدالتی کارروائی کے لیے پیش کیا جائے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں