Entertainment
سارہ خان اور فلک شبیر نے بیٹی رانیہ کے چہرے کی پہلی جھلک دکھا دی
پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کے چہرے کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔
سارہ خان نے کچھ عرصہ قبل دوسری بیٹی کی پیدائش کی خبر مداحوں سے شیئر کی تھی، تاہم ابتدائی طور پر انہوں نے ننھی رانیہ کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا۔
اب سارہ خان اور فلک شبیر نے انسٹاگرام پر رانیہ فلک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا۔
تصویر میں ننھی رانیہ انتہائی معصوم اور پیاری نظر آ رہی ہیں، جبکہ پورا خاندان ایک جیسے باتھ روبز میں نظر آیا۔
رانیہ کے چہرے کی پہلی جھلک سامنے آنے کے بعد مداحوں نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ننھی پری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔