قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا
قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خواتین کا ٹائٹل جیت لیا۔
فائنل میں انہوں نے عالمی نمبر ایک بیلاروس کی ارینا سبالینکا کو 1-2 سے شکست دی۔
فائنل میں شکست کے بعد ارینا سبالینکا نے غصے میں اپنا ریکٹ توڑ دیا، جس پر انہیں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکٹ توڑنے پر سبالینکا کو 50 ہزار ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے، جبکہ دو خلاف ورزیوں کے باعث مجموعی جرمانہ 70 ہزار ڈالر تک پہنچنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کیمرہ آپریٹر سے مبینہ بدتمیزی کے باعث بھی سبالینکا مزید کارروائی کی زد میں آ سکتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ گرینڈ سلم فائنل ہارنے کے بعد جذبات پر قابو رکھنا مشکل تھا اور ریکٹ توڑ کر انہوں نے اپنی مایوسی اور غصہ نکالا۔
سبالینکا نے مزید کہا کہ مسلسل تیسری بار یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کی کوشش ناکام ہونے پر وہ شدید مایوس ہوئیں۔