Sports
مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی، امام الحق کے خلاف ابتدائی رپورٹ تیار
پاکستانی کرکٹر امام الحق کے خلاف مبینہ مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق امام الحق پر جعلی انجریز، ڈریسنگ روم کی معلومات لیک کرنے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ان کا سابقہ معاملہ بھی دوبارہ کھول دیا گیا ہے جبکہ ان پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورۂ انگلینڈ سے قبل دورۂ نیوزی لینڈ کے دوران امام الحق کی انجری پر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو تحفظات تھے۔
اس انجری کی تحقیقات کے بعد اوپنر پر دو سال کی پابندی کی سفارش بھی کی گئی تھی۔
تاہم ایک سابق ہیڈ کوچ اور سابق سلیکٹر نے حکام سے ملاقات کرکے امام الحق پر پابندی نہ لگانے کی سفارش کی تھی۔
ایک سابق کپتان نے بھی مبینہ طور پر امام الحق کو پابندی سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔