World

انڈونیشیا میں 243 افراد سے بھری کشتی لاپتہ، تلاش جاری

انڈونیشیا میں 243 افراد سے بھری کشتی لاپتہ، تلاش جاری
۱۲ گھنٹے پہلے

انڈونیشیا میں 243 افراد کو لے جانے والی مسافر کشتی لاپتہ ہوگئی، جس کے بعد لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔

 

انڈونیشین ریسکیو ایجنسی کے مطابق کشتی کے 103 مسافروں کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جبکہ ایک مسافر کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

حکام کے مطابق کشتی کے عملے سے آخری بار رابطہ ہونے پر انہوں نے خراب موسم کا سامنا کرنے کی اطلاع دی تھی۔

 

کشتی مشرقی جاوا کے شہر سورابایا سے بنجر ماسن کی بندرگاہ کی جانب جا رہی تھی اور لاپتہ ہونے کے وقت بندرگاہ سے تقریباً 148 کلومیٹر دور تھی۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق کشتی پر مجموعی طور پر 243 افراد سوار تھے، جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کارروائی تاحال جاری ہے

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں