World

عراقی سیکیورٹی فورسز نے سعودی تیل پائپ لائن پر حملے کا مقام تلاش کرلیا

عراقی سیکیورٹی فورسز نے سعودی تیل پائپ لائن پر حملے کا مقام تلاش کرلیا
۱۰ گھنٹے پہلے

عراقی سیکیورٹی فورسز نے سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر حملے میں استعمال ہونے والے مقام کا پتہ لگا لیا اور ڈرونز کی پرواز کے لیے استعمال ہونے والا سامان قبضے میں لے لیا۔

 

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق عراق میں اس مقام پر ایران نواز مسلح گروپ سرگرم ہیں جہاں سے پائپ لائن پر حملہ کیا گیا تھا۔ 

 

حملے کے بعد پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

 

آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث یہ پائپ لائن حالیہ مہینوں میں خلیجی تیل کی ترسیل کا ایک اہم ذریعہ رہی ہے۔

 

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ترکیہ اور عراق کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ 

 

تینوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورت حال، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں تنازعات کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں