فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے پر برطانوی گلوکار کوامریکا میں پرفارم کرنے سے روک دیا گیا
معروف امریکی ریپر میکل مور (Macklemore) کو کنسرٹ کے دوران فلسطین کی حمایت اور ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگانے کے بعد برطانوی گلوکار ایڈ شیرن (Ed Sheeran) کے امریکی ٹور کے باقی کنسرٹس سے ہٹا دیا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق میکل مور نے بتایا کہ 4 ستمبر کو امریکی ریاست نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران انہوں نے فلسطین کے حق میں آواز اٹھائی اور ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے، جس کے بعد انہیں آگاہ کیا گیا کہ وہ ایڈ شیرن کے امریکی دورے کے باقی شوز میں پرفارم نہیں کریں گے۔
میکل مور نے انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے اس معاملے پر ان کے اور ایڈ شیرن کے درمیان ’کچھ مشکل بات چیت‘ بھی ہوئی تھی۔
اس حوالے سے میسینا ٹورنگ گروپ کا کہنا ہے کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ میکل مور باقی کنسرٹس میں پرفارم نہیں کریں گے۔
دوسری جانب ایڈ شیرن نے وضاحت کی ہے کہ میکل مور کو ٹور سے ہٹانے کا فیصلہ ان کا ذاتی فیصلہ نہیں تھا۔
میکل مور طویل عرصے سے فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھاتے رہے ہیں اور غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے ناقد رہے ہیں۔ اس سے قبل اسرائیلی امریکن کونسل کی جانب سے بھی میکل مور کے خلاف ایک مہم شروع کی گئی تھی۔