Entertainment

شادی سے صرف 12 روز قبل خودکشی کے بارے میں سوچا،مومنہ اقبال

شادی سے صرف 12 روز قبل خودکشی کے بارے میں سوچا،مومنہ اقبال
۱ منٹ پہلے

اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے 12 روز قبل وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھیں اور انہیں خودکشی کے خیالات آنے لگے تھے۔

 

حالیہ انٹرویو میں مومنہ اقبال نے شادی سے قبل پیش آنے والی مشکلات اور ذہنی دباؤ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چڈھر کے ساتھ جاری تنازع کے دوران انہیں شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

 

اداکارہ کے مطابق نجی مواد منظرِ عام پر آنے کے خدشے نے انہیں شدید دباؤ میں مبتلا کردیا تھا، یہاں تک کہ شادی سے صرف 12 روز قبل وہ خودکشی کے بارے میں سوچنے لگی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ جذباتی طور پر مکمل طور پر ٹوٹ چکی تھیں۔

 

مومنہ اقبال نے بتایا کہ انہیں خدشہ تھا کہ ان کے منگیتر حمزہ بھی انہیں چھوڑ دیں گے، تاہم صورتحال اس کے برعکس رہی اور حمزہ نے مشکل وقت میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

 

اداکارہ کے مطابق ان کے منگیتر نے انہیں حوصلہ دیا اور اس مشکل مرحلے کا سامنا کرنے کے لیے ذہنی طاقت فراہم کی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں