Pakistan

نیول چیف کا سی اسپارک 2026ء مشق کا جائزہ

نیول چیف کا سی اسپارک 2026ء مشق کا جائزہ
۱ منٹ پہلے

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے سمندر میں موجود یونٹس اور کریک ایریا کا دورہ کرکے جاری مشق سی اسپارک 2026ء کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے ساحلی پٹی اور کھلے سمندر میں جاری مشق کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور مشق میں حصہ لینے والے اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔

 

یکم ستمبر سے جاری سی اسپارک 2026ء میں بحری آپریشنز کے مختلف پہلوؤں کی مشق کی جارہی ہے۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق کے دوران آپریشنل تیاری اور امن سے جنگی صورتحال میں منتقلی کی صلاحیت کو جانچا جارہا ہے۔ 

 

جنگ کے بدلتے انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں سال کی مشق میں معلوماتی ماحول میں آپریشنز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

 

مشق سی اسپارک میں کثیر جہتی آپریشنز اور بغیر پائلٹ نظاموں کا وسیع پیمانے پر استعمال شامل ہے۔

 

نیول چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور ثابت قدم رہنے کے عزم کو سراہا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں