Pakistan

جہلم: اپنے 3 بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

جہلم: اپنے 3 بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
۱ منٹ پہلے

جہلم میں قاضی چک کے قریب اپنے 3 بچوں کو منگلا نہر میں پھینکنے والا زیرِ حراست ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق ملزم کو تفتیش کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔

 

 پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور زیرِ حراست ملزم کو فرار کروانا چاہتے تھے۔

 

پولیس کے دعوے کے مطابق فائرنگ کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوا اور اسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک گولی پولیس کانسٹیبل کی بلٹ پروف جیکٹ جبکہ دوسری پولیس موبائل پر لگی۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے منگل کی رات اپنے 3 بچوں کو منگلا نہر میں پھینکنے کے بعد گرفتاری دی تھی۔ 

 

نہر سے 2 بچیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تیسرے بچے کی تلاش جاری ہے

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں