Pakistan
علیمہ خان کی گرفتاری پر سہیل آفریدی کا ردعمل
سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی رہنما علیمہ خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے 3 ایم پی او کے تحت انہیں جیل منتقل کیے جانے کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں سہیل آفریدی نے پنجاب میں خواتین کے ساتھ مبینہ سلوک اور گھروں کے تقدس کی مبینہ پامالی پر تنقید کی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کی اہلیہ، بہنوں اور خاندان کی خواتین کو نشانہ بنانا کون سی سیاست، قانون اور اخلاقیات ہیں۔
سہیل آفریدی نے علیمہ خان کو مبینہ طور پر حراست میں لیے جانے اور 3 ایم پی او کے تحت جیل منتقل کیے جانے پر بھی ردعمل دیا اور کہا کہ خواتین اور خاندانوں کو دباؤ کا ذریعہ بنا کر کسی سیاسی نظریے کو شکست نہیں دی جاسکتی