Breaking News

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،ترک صدر

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،ترک صدر
۱ منٹ پہلے

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ انہوں نے غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

 

ترک صدر نے کہا کہ غزہ موجودہ دور کا سب سے غیر انسانی اور شرمناک حراستی کیمپ بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بعد بھی غزہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1500 سے تجاوز کر چکی ہے۔

 

رجب طیب اردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے تشدد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کو مقدس مقامات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت نے امن منصوبے پر رضامندی ظاہر کی ہے، تاہم اسرائیل غزہ پر قبضہ ختم کرنے سے انکار کر رہا ہے۔

 

ترک صدر نے بتایا کہ ترکی نے سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ دفاعی اتحاد قائم کیا ہے، جس کا مقصد باہمی تعاون اور اتحاد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ ان کے مطابق یہ اتحاد خطے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے علاقائی سطح پر اقدامات کی کوششوں کا حصہ ہے۔

 

رجب طیب اردوان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تلاش کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی آزاد فلسطین کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں