Entertainment

ایک دن کیلئے پولیس افسر بن جاؤں تو زیادتی کے مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دوں ،زارا نور عباس

ایک دن کیلئے پولیس افسر بن جاؤں  تو  زیادتی کے مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دوں ،زارا نور عباس
۱ منٹ پہلے

اداکارہ زارا نور عباس نے ایک دلچسپ سوال و جواب کے دوران کہا ہے کہ اگر انہیں ایک دن کے لیے پولیس افسر بننے کا موقع دیا جائے تو وہ خواتین اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں ملوث افراد کو پھانسی پر لٹکا دوں گی۔

 

اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ اگر انہیں پولیس افسر بنا دیا جائے تو وہ کیا اقدام کریں گی، تو زارا نور عباس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز میں ملوث تمام مجرموں کو پھانسی کی سزا دینا چاہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے معاملات میں سخت کارروائی کریں گی۔

 

ایک اور سوال میں اداکارہ سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں پولیس افسر بننے کے بعد کسی سلیبرٹی کو گرفتار کرنا پڑے تو وہ کس کا انتخاب کریں گی، جس پر زارا نور عباس نے مزاحیہ انداز میں اپنے شوہر اداکار اسد صدیقی کا نام لیا۔

 

زارا نور عباس نے کہا کہ اگر کبھی کسی کو گرفتار کرنا پڑا تو وہ اسد صدیقی کو گرفتار کریں گی، کیونکہ وہ ان کے شوہر ہیں، چاہے وہ خوشی سے ساتھ رہ رہے ہوں یا کسی ناراضی کی صورتحال ہو۔

 

جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں کسی شخصیت کو تفتیشی کمرے میں بٹھانے کا موقع ملے تو وہ کس کو منتخب کریں گی، تو زارا نور عباس نے اداکار فہد مصطفیٰ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ یقیناً فہد مصطفیٰ کو تفتیشی کمرے میں بٹھائیں گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں