Sports

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی مستعفی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی مستعفی
۱ منٹ پہلے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی نے اپنی ذمہ داریوں سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ وہ اب نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکی نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا تھا اور وہ قومی ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریوں سے جلد الگ ہوجائیں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشلے نوفکی کے لیے ایشین گیمز 2026 پاکستان ٹیم کے ساتھ آخری اسائنمنٹ ہوگی، جس کے بعد وہ پاکستان ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ کے عہدے پر کام جاری نہیں رکھیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ نے ایشلے نوفکی کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرلیا ہے، جس کے لیے ان کے ساتھ دو سال کا معاہدہ طے پایا ہے۔

 

ایشلے نوفکی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ اپنی آخری ذمہ داری ایشین گیمز میں نبھائیں گے، جس کے بعد وہ نیدرلینڈز ٹیم کی کوچنگ سنبھال لیں گے۔

 

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی مینز ٹیم کے لیے نئے بولنگ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ طور پر اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 

پی سی بی کے مطابق اس عہدے کے لیے امیدوار 8 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں