Breaking News

ڈیرہ اسماعیل خان ،امن میلہ کے قریب دھماکہ، 11 افراد شہید ،30 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ،امن میلہ کے قریب  دھماکہ، 11 افراد شہید ،30 زخمی
۵ گھنٹے پہلے

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں امن میلہ کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم 11 افراد شہید جبکہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

 

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی درازندہ اسٹیشن کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا۔

 

بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خان کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان سے مزید 4 ایمبولینسز اور اضافی عملہ بھی روانہ کیا گیا۔

 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 30 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مختلف اسپتالوں منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ 11 افراد کی لاشیں بھی جائے وقوعہ سے برآمد کرلی گئی ہیں۔

 

ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی ٹیمیں بدستور موقع پر موجود ہیں اور زخمیوں کو نکالنے اور طبی امداد فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور اسباب کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں