Breaking News

کارکنان نے لاہور جلسے کو کامیاب بنا کر ثابت کر دیاوہ میدان میں موجود ہیں،نعیم الرحمان

کارکنان نے لاہور جلسے کو کامیاب بنا کر ثابت کر دیاوہ میدان میں موجود ہیں،نعیم الرحمان
۴ گھنٹے پہلے

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام تر رکاوٹوں اور غیر جمہوری رویوں کے باوجود کارکنان نے لاہور جلسے کو کامیاب بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ میدان میں موجود ہیں۔

 

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی چارسدہ، صوابی، ساہیوال، سرگودھا، لاڑکانہ، کرک اور کراچی میں بھی جلسے کرے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کے خلاف ملک گیر دستخطی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جبکہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر اگر لیوی ختم نہ کی گئی تو لانگ مارچ شروع کیا جائے گا۔

 

حافظ نعیم نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے میں پٹرولیم لیوی کا کوئی ذکر نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران 1300 سی سی گاڑیاں استعمال کرکے اپنے اخراجات کم کریں، وفاق سود کا خاتمہ کرے اور 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی محکموں کے لیے مختص فنڈز بند نہ کیے جائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن سمیت دیگر سیاسی جماعتیں عوامی مسائل پر بات نہیں کرتیں۔

 

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ خطاب میں مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک سمیت اسیر رہنماؤں اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا تفصیلی ذکر اور کھل کر مذمت نہیں کی گئی۔

 

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی باتوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج کو ان کا آئینی حق قرار دیا۔

 

عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ججز تمام مراعات حاصل کرنے کے باوجود عوامی مسائل پر انصاف فراہم نہیں کرتے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں