Business

مختلف قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

مختلف قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
۱ دن پہلے

وزارت خزانہ نے مختلف قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 19 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 11.80 فیصد، بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹس کی شرح 12 بیسس پوائنٹس اضافے سے 12.72 فیصد ہوگئی۔ ریگولر انکم اور سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس سمیت سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹس کی شرح منافع میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 19 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی شرح 11.80 فیصد ہوگئی ہے۔

 

بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 12 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 12.72 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

 

ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 60 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی شرح 11.76 فیصد ہوگئی ہے۔

 

اسی طرح سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 74 بیسس پوائنٹس تک اضافہ کیا گیا، جس کے بعد سرمایہ کاروں کو 11.82 فیصد منافع ملے گا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کے تین سالہ پلان پر شرح منافع میں 41 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی شرح 11.57 فیصد ہوگئی۔

 

سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کے پانچ سالہ پلان پر شرح منافع میں 54 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.70 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔ 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں