Pakistan

پیٹرول 3 روپے 26 پیسے مہنگا، ڈیزل ایک روپیہ ایک پیسہ سستا

پیٹرول 3 روپے 26 پیسے مہنگا، ڈیزل ایک روپیہ ایک پیسہ سستا
۱۲ گھنٹے پہلے

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ ایک پیسہ فی لیٹر کمی کردی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ 2 اکتوبر سے ہوگا۔

 

پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں رد و بدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

 

حکومت پیٹرول پر 114 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر ٹیکس اور ڈیوٹیز وصول کر رہی ہے۔

 

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 اپریل کو 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ 28 فروری کو امریکا ایران جنگ شروع ہونے کے بعد ڈیزل کی قیمت 281 روپے سے بڑھنا شروع ہوئی تھی۔

 

اسی طرح پیٹرول کی قیمت بھی 3 اپریل کو 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی، جبکہ مارچ کے پہلے ہفتے میں اس کی قیمت 266 روپے سے بڑھنا شروع ہوئی تھی۔

 

یاد رہے کہ 13 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ کم کرنے کے لیے موٹرسائیکل، آٹو رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے صارفین کے لیے ریلیف اسکیم کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں