Business

سٹاک مارکیٹ میں مندی، سونے کی قیمت میں اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں مندی، سونے کی قیمت میں اضافہ
۴ گھنٹے پہلے

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس 481 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 69 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

 دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بھی 3 پیسے کم ہوئی۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 180 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 68 ہزار 818 پوائنٹس تک پہنچا، تاہم بعد میں مندی کے باعث انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔

 

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس 180 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 818 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 

تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک مندی چھاگئی جو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس 481 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 69 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

 

گزشتہ کاروباری روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 332 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 68 ہزار 636 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا اور 277 روپے 7 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 10 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

ادھر مقامی اور عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔

 

10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 715 روپے اضافے سے 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگئی، جبکہ 24 قیراط فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 578 روپے کی ہوگئی۔

 

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بھی 20 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 181 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں