World

وینزویلا کے تیل میں پینٹاگون کی شراکت پر امریکی سینیٹرز کا اعتراض

وینزویلا کے تیل میں پینٹاگون کی شراکت پر امریکی سینیٹرز کا اعتراض
۲۰ دن پہلے

امریکی سینیٹ کے سینئر ڈیموکریٹس ارکان نے وینزویلا کے تیل کے شعبے میں محکمہ دفاع کی مجوزہ سرمایہ کاری کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیے۔

 

سینیٹرز نے وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور وزیر توانائی کرس رائٹ سے معاہدے کی مکمل دستاویزات اور قانونی و مالی جانچ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

 

دی نیوز انٹرنیشنل کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت امریکی حکومت کو وینزویلا کے تیل کے ذخائر سے منسلک ایک نجی توانائی کمپنی میں حصہ مل سکتا ہے۔

 

سینیٹرز کا کہنا ہے کہ متعلقہ قانون محکمہ دفاع کو غیر ملکی نجی توانائی کمپنیوں میں براہ راست سرمایہ کاری کا اختیار نہیں دیتا۔ انہوں نے معاہدے سے سیاسی یا ذاتی مفادات کے ممکنہ فائدے پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

 

دوسری جانب امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد طویل مدتی توانائی سلامتی اور تزویراتی ذخائر کو مضبوط بنانا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں