Sports
ایشین گیمز: پاکستان نے ہاکی اور والی بال میں برانز میڈل جیت لئے
ناگویا: ایشین گیمز میں پاکستان نے ہاکی اور مینز والی بال کے ایونٹس میں برانز میڈلز جیت لیے، ہاکی میں جنوبی کوریا جبکہ والی بال میں چین کو تیسری پوزیشن کے میچ میں شکست دی۔
ہاکی کے ایونٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 5-3 سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کیا۔ چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 3-3 گول سے برابر تھا، تاہم پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے 2، سفیان خان، عبدالرحمن اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔
دوسری جانب ایشین گیمز مینز والی بال کے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے چین کو مسلسل 3 سیٹس میں شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا۔ پاکستان نے چین کے خلاف 25-18، 25-16 اور 25-18 سے کامیابی حاصل کی۔