World
فرانس: ابتر تعلیمی نظام کیخلاف طلبہ کا احتجاج جاری، 1747 گرفتار
فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی کمی اور داخلہ پالیسی کے خلاف طلبہ کا احتجاج چھٹے روز بھی جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فرانس بھر میں جاری ہزاروں طلبہ کا احتجاج گزشتہ روز پُرتشدد ہوگیا۔
پُرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران مشتعل طلبہ نے کوڑے دانوں کو آگ لگا دی، پولیس کی رکاوٹیں توڑ ڈالیں، سڑکوں پر توڑ پھوڑ کی اور پولیس پر فائر کریکر پھینکے۔ کئی مقامات پر پولیس اور طلبہ مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ سے طلبہ کو منتشر کیا، جبکہ 1747 افراد کو گرفتار کرلیا۔
فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق پیر سے جاری احتجاج میں اب تک 5 ہزار سے زائد گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کے باعث جمعے کو 700 سے زیادہ سکول بند رہے۔