Pakistan

لاہور: غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں 3 ملزمان گرفتار

لاہور: غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں 3 ملزمان گرفتار
۹ گھنٹے پہلے

لاہور: ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے بتایا ہے کہ غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے غیر ملکی خاتون کو نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 

خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس نے 2 ملزمان اور سہولت کاری کے الزام میں ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا تھا۔

 

پولیس حکام کے مطابق ملزمان خاتون کو مبینہ زیادتی کے دوران اپنے اعلیٰ تعلقات کا خوف دلاتے رہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔

 

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون ڈیانا کا جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں قلم بند کروایا گیا بیان بھی سامنے آیا تھا۔

 

بیان میں متاثرہ خاتون ڈیانا نے بتایا تھا کہ محسن، احمد اور علی عزیز نے مبینہ طور پر اس سے زیادتی کی، بعد ازاں اسے گاڑی میں بٹھا کر کہیں لے گئے اور اس کے پاس موجود 2 لاکھ روپے اور آئی فون لے لیا۔

 

ڈیانا کے مطابق ملزمان نے کہا کہ چیزیں اس صورت میں واپس ہوں گی کہ وہ پولیس کو شکایت نہیں کرے گی۔ بعد میں ملزمان نے گاڑی کا دروازہ کھول کر اسے باہر دھکا دے دیا۔ خاتون کے مطابق اس وقت اس کے پاس کچھ بھی نہیں تھا اور اس نے لوگوں کی مدد سے پولیس کو کال کی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں