Pakistan

سہیل آفریدی کا آج لکی مروت سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

سہیل آفریدی کا آج لکی مروت سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
۶ گھنٹے پہلے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آج 4 اکتوبر کو گنڈی چوک لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پہلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کردیا۔

 

سہیل آفریدی کے مطابق لکی مروت، بنوں، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان کے اضلاع سے آنے والے قافلے مارچ میں شامل ہوں گے، جبکہ رات کو کرک کے قریب قیام ہوگا۔

 

لانگ مارچ کرک، کوہاٹ، پشاور اور چارسدہ سے ہوتا ہوا آگے بڑھے گا۔ 

 

8 اکتوبر کو خیبرپختونخوا بھر کے قافلے خیرآباد میں جمع ہوں گے، جہاں لانگ مارچ کے اگلے مرحلے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

 

لانگ مارچ کا اعلان حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں