Pakistan
ایمرجنسی لگتی ہے تو پی ٹی آئی کیلئے میں اکیلا ہی کافی ہوں: گورنر کے پی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبہ بچانے کے لیے اگر ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے، اور اگر ایمرجنسی لگتی ہے تو پی ٹی آئی کے لیے وہ اکیلے ہی کافی ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب صوبے کی صورتحال خراب ہوجاتی ہے تو صدر، وزیراعظم اور دیگر متعلقہ ادارے ایمرجنسی لگانے پر غور کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایمرجنسی نافذ ہوتی ہے تو وہ پی ٹی آئی سے نمٹنے کے لیے کافی ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لانگ مارچ میں بڑی سرگرمی کے بجائے خود ساختہ گرفتاریاں اور روپوشیاں نظر آرہی ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی والے صوابی کراس کرکے دکھائیں، ان کے پاس کوئی واضح منصوبہ بندی نہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ مارچ میں ایک ماہ لگ جائے لیکن صوابی تک نہ پہنچے