World
امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے: عباس عراقچی
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔
تہران میں غیر ملکی سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے لیے جو ضروری ہوگا وہ کرے گا، جبکہ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کا راستہ اب بھی کھلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے امریکا معقولیت اور دانشمندی کا راستہ اختیار کرے گا، جبکہ نئی امریکی پابندیوں سے ایران پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ فوجی کارروائیاں یا پابندیاں مسائل کا حل نہیں، امریکا فوجی اور سفارتی دونوں محاذوں پر ناکام ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران پر مسلط جنگ کا خاتمہ شفاف اور منصفانہ مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔
امریکا شرائط مان لے اور بحری ناکہ بندی ختم کردے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھولی جاسکتی ہے