World

حوثیوں کے خلاف 1122 حملوں میں 1747 جنگجو ہلاک ہو گئے،یمنی فورسز کا دعویٰ

حوثیوں کے خلاف 1122 حملوں میں 1747 جنگجو ہلاک ہو گئے،یمنی فورسز کا دعویٰ
۱۱ گھنٹے پہلے

یمنی حکومتی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ماجد عبداللّٰہ النزیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے خلاف کیے گئے 1122 حملوں میں 1747 جنگجو ہلاک ہوئے۔

 

ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں میں حوثیوں کے دفاعی مورچوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

 

ماجد عبداللّٰہ النزیلی نے بتایا کہ یمنی فورسز نے صعدہ، الجوف، تعز اور ساحلی علاقوں میں لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے کارروائیاں کیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی کارروائیوں کے دوران حوثیوں کی 364 فوجی گاڑیوں سمیت عسکری سازوسامان اور دیگر گاڑیوں کو تباہ یا ناکارہ بنا دیا گیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں