Business

جیٹ فیول مہنگا،فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

جیٹ فیول مہنگا،فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کاامکان
۸ گھنٹے پہلے

جیٹ فیول کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس سے ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا۔

 

صرف 3 روز کے دوران جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 9 روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 355 روپے 52 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

 

اعداد و شمار کے مطابق یکم اکتوبر سے 3 اکتوبر کے دوران جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 9 روپے 5 پیسے کا اضافہ ہوا۔

 

جیٹ فیول کی بڑھتی قیمتوں کے نتیجے میں ایئرلائنز کے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اضافی مالی بوجھ کو پورا کرنے کے لیے ایئرلائنز فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے پر غور کر رہی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں