Pakistan

آزاد کشمیر کابینہ کے ارکان کے قلمدانوں میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری

آزاد کشمیر کابینہ کے ارکان کے قلمدانوں میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری
۱ دن پہلے

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کابینہ کے بعض ارکان کے قلمدانوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی، جس کے بعد مختلف وزراء کے محکموں میں تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کے تین وزراء کی ذمہ داریوں کو ازسرِنو ترتیب دیتے ہوئے مختلف محکمے ان کے سپرد کیے گئے ہیں۔

 

عبدالرحمان آرائیں کو صنعت، لیبر، سیری کلچر، پرنٹنگ پریس، کھیل، امور نوجوانان، ثقافت، سیاحت اور آثارِ قدیمہ کے محکمے دیے گئے ہیں۔ ان کے قلمدان میں کامرس اور اوزان و پیمائش کے شعبے بھی شامل ہیں۔

 

ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کے پاس محکمہ صحتِ عامہ کے ساتھ بہبودِ آبادی کا قلمدان بھی آگیا ہے، جبکہ محمد ریاست خان کو بورڈ آف ریونیو کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق قلمدانوں میں یہ ردوبدل حکومت کے 100 روزہ اصلاحاتی پروگرام اور انتظامی ترجیحات کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد مختلف محکموں کی کارکردگی بہتر بنانا اور وزراء کو ان کی ذمہ داریوں کے مطابق ذمہ داریاں سونپنا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں