Pakistan

پی ٹی آئی لانگ مارچ،11 اکتوبر کو ہونے والا نیشنل رجسٹریشن امتحان ملتوی

پی ٹی آئی لانگ مارچ،11 اکتوبر کو ہونے والا نیشنل رجسٹریشن امتحان ملتوی
۱۳ گھنٹے پہلے

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور موجودہ صورتحال کے باعث میڈیکل طلبا کا 11 اکتوبر کو ہونے والا نیشنل رجسٹریشن امتحان (این آر ای) ملتوی کردیا گیا ہے۔

 

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے مطابق بیرون ملک سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے لیے این آر ای اسٹیپ ون کا امتحان اب 11 اکتوبر کے بجائے 8 نومبر کو ہوگا۔

 

 پی ایم ڈی سی نے ناگزیر حالات کے باعث امتحان کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے اس حوالے سے پبلک نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

 

بیرون ملک سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والے طلبا کے لیے پاکستان میں قومی رجسٹریشن حاصل کرنے کی غرض سے این آر ای امتحان پاس کرنا لازمی ہے۔

 

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں