Breaking News

فاروق ایچ نائیک اور آفتاب شیخ جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی

فاروق ایچ نائیک اور آفتاب شیخ جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی
۴ گھنٹے پہلے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر جوڈیشل کمیشن سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق وہ اپنا استعفیٰ کمیشن کے چیئرمین کو بھجوا چکے ہیں۔

 

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے لیے قائم اہم فورم ہے، جبکہ فاروق ایچ نائیک اس کمیشن میں پیپلز پارٹی کی جانب سے رکن مقرر کیے گئے تھے۔

 

مسلم لیگ ن کے رکن آفتاب شیخ نے بھی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے نئے ارکان کی نامزدگی سینیٹ اور قومی اسمبلی سے جلد مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

 

 مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹ سے کمیشن کے لیے نئے رکن کو نامزد کیا جائے گا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے موجودہ ارکان کی تعیناتی کو 2 سال مکمل ہوچکے ہیں، جس کے بعد کمیشن کی رکنیت میں تبدیلی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں