Business

ایشیائی مالیاتی منڈیوں میں مندی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ایشیائی مالیاتی منڈیوں میں مندی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
۱ دن پہلے

ایران کے خلاف امریکا کی ممکنہ فوجی کارروائی کی اطلاعات نے ایشیائی مالیاتی منڈیوں کو بھی دباؤ میں ڈال دیا، مختلف ممالک کی سٹاک مارکیٹس میں کاروبار کے دوران مندی دیکھی گئی۔

 

جاپان، جنوبی کوریا، چین، ہانگ کانگ، تائیوان اور بھارت کی  سٹاک ایکسچینجز میں حصص کی قیمتیں گر گئیں، جبکہ سرمایہ کاروں میں خطے میں ممکنہ کشیدگی بڑھنے کے باعث معاشی اثرات کے حوالے سے تشویش پیدا ہوگئی۔

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 2 ڈالر اضافے کے بعد 102.30 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

 

ایران سے متعلق ممکنہ امریکی کارروائی کی خبروں کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں پر اضافی دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں