Business
ٹرمپ کے ایران مذاکرات میں پیشرفت کے بیان کے بعد عالمی منڈی میں تیل سستا
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت اور فوری فوجی کارروائی نہ کرنے سے متعلق بیان سامنے آنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 72 سینٹ یعنی 0.7 فیصد کمی کے بعد 103.53 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی 52 سینٹ یعنی 0.6 فیصد کم ہوکر 90.97 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
ٹرمپ کے بیان کے بعد ایران سے متعلق فوری کشیدگی میں اضافے کے خدشات کم ہونے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ دیکھا گیا۔