Pakistan
سہیل آفریدی ہم سے چھپ کر ملتے تھے، تصویر بنوانے سے بھی گھبراتے تھے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ان سے چھپ کر ملاقاتیں کرتے تھے اور تصویر بنوانے سے بھی گھبراتے تھے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سہیل آفریدی کے ساتھ متعدد ملاقاتیں ہوئیں، جن میں صرف دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت کی گئی اور کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔
محسن نقوی کے مطابق چار ماہ قبل سہیل آفریدی کے ساتھ پانچ اضلاع میں پولیس کی استعداد بڑھانے کا معاملہ طے ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نے فنڈز کی کمی کا ذکر کیا تو وفاقی حکومت نے اخراجات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی نے خود ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت اچھا کام کر رہی ہے۔