Pakistan

خیبر پختونخوا میں 11 رکنی ایڈوائزری کونسل بنادی گئی، نام بھی سامنے آگئے

خیبر پختونخوا میں 11 رکنی ایڈوائزری کونسل بنادی گئی، نام بھی سامنے آگئے
۴ گھنٹے پہلے

وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کے تحت اب صوبائی حکومت ختم ہوچکی ہے، صوبائی معاملات چلانے کےلیے 11 رکنی ایڈوائزری کمیٹی بنادی گئی ہے۔ 


وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تاڑ کا کہنا تھا کہ اب گورنر کو اختیار ہے کہ وہ وفاق کے تحت خیبر پختونخوا کا انتظام چلائیں۔ 


ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے ماتحت 11 رکنی ایڈوائزری کونسل بنادی گئی ہے۔ 


اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات عطااللّٰہ تارڑ نے بتایا کہ جو ٹیکنوکریٹ مقرر کیے گئے ہیں وہ شائننگ اسٹارز ہیں۔ 


کفایت اللّٰہ خان، طارق محمود پاشا، عامرجاوید اور ڈاکٹر عامر عبداللّٰہ ایڈوائزرز میں شامل ہیں۔ 


عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سرفراز علی شاہ، ڈاکٹر محمد ارشاد، آصف رفیق آفریدی، طیب قریشی، عثمان سیف اللّٰہ خان اور ثمر ہارون بلور بھی ایڈوائزرز میں شامل ہیں۔ 


وزیر اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر بھی ایڈوائرزی کونسل میں شامل ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں