Sports
پی سی بی کا خیبرپختونخوا میں شیڈول فرسٹ کلاس میچز دوسرے شہروں میں منتقل کرنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے خیبرپختونخوا میں شیڈول فرسٹ کلاس میچز دیگر شہروں میں منتقل کردیے۔
پشاور اور ایبٹ آباد میں پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول میچز معطل کردیے گئے ہیں، پشاور اسٹیڈیم میں غنی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان میچ اب 14 اکتوبر سے شیخوپورہ میں کھیلا جائے گا، جبکہ ایبٹ آباد میں شیڈول سوئی ناردرن گیس کا میچ لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
اسی طرح مارخور آئی ٹی سلوشنز اور پاکستان ٹیلی وژن کے درمیان آخری راؤنڈ کے میچز 19 اکتوبر سے لاہور میں ہوں گے، دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں شیڈول میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔