ثانیہ اشفاق کو لندن میں سپر وومن ریزیلینس ایوارڈ سے نواز دیا گیا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کو ذاتی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کے باوجود ثابت قدم رہنے اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کے اعتراف میں سپر وومن ریزیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
ثانیہ اشفاق کو یہ اعزاز برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش کیا گیا، جہاں ان کی ہمت، مضبوط ارادے اور مشکل حالات کا حوصلے کے ساتھ مقابلہ کرنے کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں ثانیہ اشفاق کی اس جدوجہد کو سراہا گیا جس کے دوران انہوں نے ذاتی زندگی کے مختلف چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اپنے مؤقف اور حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
زندگی کے مشکل مراحل میں حوصلہ نہ ہارنے اور اپنے حقوق کے لیے کھل کر بات کرنے پر ثانیہ اشفاق کو خواتین کی جانب سے بھی پذیرائی اور حمایت حاصل ہوئی۔
اس اعزاز کے ذریعے ان کے عزم، استقامت اور مشکلات کے سامنے ثابت قدم رہنے کے جذبے کو تسلیم کیا گیا۔