Business
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سرمایہ کاروں کی توجہ سعودی عرب سے تیل کی سپلائی کو لاحق خطرات اور روس کی جانب سے ڈیزل کی ممکنہ اضافی فراہمی پر مرکوز ہے۔
بین الاقوامی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 89 سینٹ یعنی 0.8 فیصد بڑھ کر 106 ڈالر 58 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔
اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی 80 سینٹ یعنی 0.9 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 94 ڈالر 94 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔
اس سے قبل منگل کو عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 0.9 فیصد کم ہوئی تھی، جبکہ اسی روز امریکی خام تیل کی قیمت میں 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔