Sports

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی
۱۱ گھنٹے پہلے

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے انگلش ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے،  تین ملکی ٹورنامنٹ کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا۔ 

انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کا استقبال کیا۔ 

ایئرپورٹ پر استقبال کے بعد انگلش ٹیم کو مقامی ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔ 

انگلینڈ کی ٹیم کل بروز ہفتہ، 17 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ 

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ 

ٹورنامنٹ کا افتتاحی مقابلہ 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔ 

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو اسی میدان میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ 

ٹرائی سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں منعقد کیے جائیں گے۔ 

تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں