Sports
سہ فریقی ون ڈے سیریز، پاکستان اور سری لنکا پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سہ فریقی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں پر جرمانے عائد کر دیے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ سری لنکا کی ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کروا سکی، جبکہ سری لنکا کی ٹیم ایک اوور پیچھے رہی۔
پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ اتوار کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔