Pakistan

سندھ پبلک سروس کمیشن میں اصلاحات منظور، عمر کی حد 33 سال اور امتحانی مواقع 5 کر دیے گئے

سندھ پبلک سروس کمیشن میں اصلاحات منظور، عمر کی حد 33 سال اور امتحانی مواقع 5 کر دیے گئے
۵ گھنٹے پہلے

سندھ کابینہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں اہم اصلاحات کی منظوری دیتے ہوئے مشترکہ مسابقتی امتحان (سی سی ای) کے لیے عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 33 سال اور امتحان میں شرکت کے مواقع 3 سے بڑھا کر 5 کر دیے ہیں۔ کابینہ نے سی سی ای 2026 کے لیے کامیابی کا کم از کم معیار بھی 40 فیصد سے کم کرکے 33 فیصد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ پبلک سروس کمیشن کی اصلاحات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ 

اجلاس میں مشترکہ مسابقتی امتحان میں شرکت کے خواہش مند امیدواروں کے لیے عمر کی بالائی حد میں 3 سال اضافے کی منظوری دی گئی، جس کے بعد امیدوار 33 سال کی عمر تک امتحان میں شریک ہوسکیں گے۔ 

سندھ کابینہ نے امیدواروں کو سی سی ای امتحان دینے کے مواقع بھی 3 سے بڑھا کر 5 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اس کے علاوہ سی سی ای 2026 میں کامیابی کے لیے کم از کم مطلوبہ نمبروں کی شرح 40 فیصد سے کم کرکے 33 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

صوبائی کابینہ نے ایک پرچے پر مشتمل امتحانات کے لیے کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹنگ کا نظام متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ 

ان اصلاحات کے تحت سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں عمر کی حد، امتحانی مواقع، کامیابی کے معیار اور ٹیسٹنگ کے طریقہ کار میں تبدیلیاں منظور کی گئی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں