Breaking News

یومِ فتحِ مظفرآباد،قبائلی لشکروں اور مقامی کشمیریوں کی مشترکہ جدوجہد کی یاد تازہ

یومِ فتحِ مظفرآباد،قبائلی لشکروں اور مقامی کشمیریوں کی مشترکہ جدوجہد کی یاد تازہ
۱ منٹ پہلے

ڈوگرہ راج کے خلاف کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد کی یاد میں 22 اکتوبر کو یومِ فتحِ مظفرآباد منایا جا رہا ہے۔ یہ دن 1947 میں مظفرآباد سے شروع ہونے والی فیصلہ کن پیش قدمی اور قبائلی لشکروں و مقامی کشمیریوں کی مشترکہ جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ 

تاریخی واقعات کے مطابق 22 اکتوبر 1947 کو پٹیالہ اور ڈوگرہ فورسز کے مبینہ مظالم کے خلاف قبائلی لشکر مقامی کشمیریوں کی مدد کے لیے مظفرآباد کی جانب بڑھے۔ 

خورشید انور کی قیادت میں تاریخی معرکے کا آغاز ہوا، جس کے دوران ڈوگرہ فوج کی دفاعی پوزیشنیں ٹوٹ گئیں۔ 

مظفرآباد اور ڈومیل کے اہم مقامات پر کنٹرول حاصل ہونے کے بعد اوڑی، بارہمولہ اور سرینگر کی جانب پیش قدمی کی راہ ہموار ہوئی۔ 

قبائلی لشکروں اور مقامی کشمیریوں کی مشترکہ جدوجہد ڈوگرہ راج کے خلاف مزاحمت کی ایک اہم علامت بن گئی۔ 

یومِ فتحِ مظفرآباد کو کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کی تاریخی داستان کا اہم باب قرار دیا جاتا ہے۔ 

یہ دن 22 اکتوبر 1947 کے واقعات اور ڈوگرہ راج کے خلاف قبائلی لشکروں اور مقامی کشمیریوں کی مشترکہ پیش قدمی کی یاد تازہ کرتا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں