Sports

پیرس میں حکومت مخالف احتجاج، پی ایس جی اور لیون کا اہم میچ ملتوی

پیرس میں حکومت مخالف احتجاج، پی ایس جی اور لیون کا اہم میچ ملتوی
۱ منٹ پہلے

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری حکومت مخالف احتجاج اور ہنگاموں کے باعث پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور اولمپک لیون کے درمیان فرانسیسی لیگ ون کا اہم میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اتوار 25 اکتوبر کو ہونے والا مقابلہ اب پیر 26 اکتوبر کی شام 8 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی فٹبال کی دونوں بڑی ٹیموں کے درمیان لیگ ون کے آٹھویں راؤنڈ کا مقابلہ اتوار کی رات 8 بج کر 45 منٹ پر پیرس کے پارک دے پرنسز سٹیڈیم میں شیڈول تھا۔ 

تاہم دارالحکومت میں حکومت مخالف مظاہروں اور امن و امان کی صورتحال کے باعث پیرس پولیس نے میچ ملتوی کرنے کا حکم دیا۔ 

اولمپک لیون نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں میچ کے شیڈول میں تبدیلی کی تصدیق کردی ہے۔ 

کلب کے مطابق پیرس سینٹ جرمین اور اولمپک لیون کے درمیان لیگ ون میکڈونلڈز کے آٹھویں راؤنڈ کا میچ اصل شیڈول کے تحت اتوار 25 اکتوبر کو رات 8 بج کر 45 منٹ پر کھیلا جانا تھا، تاہم پیرس پولیس کی ہدایت پر اسے ملتوی کردیا گیا۔ 

بیان میں بتایا گیا کہ لیگ ڈی فٹ بال پروفیشنل (ایل ایف پی) نے لیگ ون پلس کی مشاورت سے میچ کے لیے نئی تاریخ اور وقت مقرر کیا ہے۔ 

نئے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں پیر 26 اکتوبر کو رات 8 بج کر 30 منٹ پر آمنے سامنے ہوں گی۔ 

فرانسیسی دارالحکومت میں جاری احتجاجی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے مقابلے کو ایک روز آگے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں