Sports

صائم ایوب کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے صاحبزادہ فرحان نے سکواڈ جوائن کر لیا

صائم ایوب کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے صاحبزادہ فرحان نے سکواڈ جوائن کر لیا
۱ منٹ پہلے

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ انہیں صائم ایوب کی جگہ قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ وہ سری لنکا کے خلاف میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ 

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان منگل کی صبح نیپال سے وطن واپس پہنچے، جس کے بعد انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا۔ 

صاحبزادہ فرحان کو سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے قومی سکواڈ میں صائم ایوب کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپننگ بیٹر اب سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، تاہم انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔ 

واضح رہے کہ صائم ایوب کو ان کی اپنی درخواست پر پاکستان کے ون ڈے سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا تھا۔ 

صائم ایوب کی سکواڈ سے علیحدگی کے بعد پاکستان ٹیم میں اوپننگ بیٹنگ کے لیے صاحبزادہ فرحان کو موقع دیا گیا ہے۔ 

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ میں صاحبزادہ فرحان کی شمولیت سے قومی ٹیم کو بیٹنگ کے شعبے میں ایک اضافی آپشن میسر آگیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں