Entertainment

میگھن مارکل جونیئر ماسٹر شیف آسٹریلیا کی شریک میزبان بن گئیں

میگھن مارکل جونیئر ماسٹر شیف آسٹریلیا کی شریک میزبان بن گئیں
۱۷ گھنٹے پہلے

برطانوی شاہی خاندان کی بہو اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے بچوں کے مقبول کوکنگ پروگرام ’جونیئر ماسٹر شیف آسٹریلیا‘ میں شریک میزبان کے طور پر شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ میگھن مارکل اس سے قبل رواں سال اپریل میں ’ماسٹر شیف آسٹریلیا‘ میں شرکت کرچکی ہیں، جبکہ اب وہ کم عمر بچوں کی کھانا پکانے کی صلاحیتوں اور تخلیقی مہارتوں کو جانچنے والے پروگرام کا حصہ بنیں گی۔ 

رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل نے رواں سال اپریل میں ماسٹر شیف آسٹریلیا کے پروگرام میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے 18 سال سے زائد عمر کے شرکاء کے ساتھ کام کیا تھا۔ 

اب اداکارہ اسی مقبول کوکنگ پروگرام کے بچوں کے لیے مخصوص شو ’جونیئر ماسٹر شیف آسٹریلیا‘ میں بطور شریک میزبان نظر آئیں گی۔ 

اس پروگرام میں کم عمر بچے اپنی کھانا پکانے کی مہارت، تخلیقی صلاحیتوں اور مختلف پکوان تیار کرنے کے شوق کا مظاہرہ کریں گے۔ 

نئے پروگرام کا حصہ بننے سے متعلق میگھن مارکل نے کہا کہ رواں سال ماسٹر شیف کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا ان کا تجربہ شاندار رہا تھا۔ 

ان کے مطابق اسی خوشگوار تجربے کی وجہ سے بچوں کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی دعوت قبول کرنا ان کے لیے ایک آسان فیصلہ تھا۔ 

میگھن مارکل نے بتایا کہ انہیں اپنے بچوں کے ساتھ کھانا پکانا بہت پسند ہے اور وہ خود بھی اس سرگرمی سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ جونیئر ماسٹر شیف آسٹریلیا میں حصہ لینے والے کم عمر شرکاء کی تخلیقی صلاحیتیں اور کھانا پکانے کا ہنر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ 

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پروگرام کی عکس بندی 27 اکتوبر 2026 سے آسٹریلیا میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جونیئر ماسٹر شیف آسٹریلیا کا یہ پروگرام آئندہ سال یعنی 2027 میں نشر کیا جائے گا، تاہم اس کی نشریات کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔ 

اس نئے پروگرام کے ذریعے میگھن مارکل ایک مرتبہ پھر ماسٹر شیف کی ٹیم کے ساتھ کام کریں گی، تاہم اس بار ان کی توجہ بالغ شرکاء کے بجائے بچوں کی کھانا پکانے کی صلاحیتوں پر ہوگی۔ 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں