شمالی کوریا نے 10 بیلسٹک میزائل داغ دئیے
شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل کے قریب 10 بیلسٹک میزائل داغے ہیں، جس کی تصدیق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کی ہے، جبکہ جاپانی کوسٹ گارڈ نے بھی ممکنہ بیلسٹک میزائل کے سمندر میں گرنے کی اطلاع دی ہے۔
جاپانی کوسٹ گارڈ کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل تھا، جو سمندر میں گر چکا ہے۔
جاپانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ میزائل بظاہر جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر سمندر میں گرا۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے بتایا کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل کے قریب مجموعی طور پر 10 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے مزید ممکنہ میزائل تجربات کے پیش نظر صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔
جنوبی کوریا کے دفاعی حکام نے بتایا کہ میزائل سرگرمیوں سے متعلق امریکا اور جاپان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ بھی جاری ہے۔