Breaking News

بیریئر ہٹانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کا کیس،ایمان مزاری،ہادی چٹھہ کو 10، 10سال قید

بیریئر ہٹانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کا کیس،ایمان مزاری،ہادی چٹھہ کو 10، 10سال قید
۱ منٹ پہلے

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بیریئر ہٹانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی، جبکہ دونوں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ 

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ 

عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو تین مختلف دفعات کے تحت سزائیں سنائیں اور دونوں پر جرمانے بھی عائد کیے، تاہم جرمانوں کی مالیت سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ 

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف بیریئر ہٹانے اور سرکاری امور میں مداخلت کے الزامات پر 25 اکتوبر 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

مقدمے کی سماعت کے دوران 7 اکتوبر 2026 کو دونوں ملزمان پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ 

عدالت نے مقدمے کی کارروائی کے لیے سٹیٹ کونسل مقرر کیا تھا۔ سٹیٹ کونسل عاطف محمود نے عدالتی کارروائی کے دوران گواہوں پر جرح کی۔ 

پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمے میں مجموعی طور پر سات گواہان پیش کیے گئے، جن کے بیانات اور عدالتی کارروائی کے بعد انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنایا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں