Pakistan

دہشتگردی پر بات نہ مانی تو طالبان رجیم کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی پر بات نہ مانی تو طالبان رجیم کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
۱۶ گھنٹے پہلے

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغان طالبان رجیم نے دہشتگردی کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات دور نہ کیے تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ افغان طالبان رجیم بھارت کی پراکسی ہے اور افغانستان میں غیر ریاستی عناصر اب بھی سرگرم ہیں۔ 

 

انہوں نے تحریک طالبان پاکستان اور بلوچستان لبریشن آرمی سمیت مختلف تنظیموں کو بھی پاکستان کے خلاف بھارتی پراکسی قرار دیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مطالبہ صرف یہ ہے کہ افغان طالبان پاکستان کے اندر سرگرم دہشتگردوں کی حمایت بند کریں۔ 

 

انہوں نے الزام لگایا کہ افغان طالبان نے نور ولی محسود، بشیر زیب اور گل بہادر جیسے افراد کو پناہ دے رکھی ہے، جبکہ پاکستان میں حملوں کے لیے جنگجوؤں کی تشکیل اور اسلحہ افغانستان سے آتا ہے۔

 

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ جیش العدل، القاعدہ اور داعش خراسان جیسی بین الاقوامی دہشتگرد تنظیمیں بھی افغانستان میں موجود ہیں، جن کی موجودگی کی نشاندہی اقوام متحدہ، امریکا اور دیگر ممالک کرچکے ہیں۔

 

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغان طالبان کو معمول کی ریاست کی طرح رویہ اختیار کرنے اور منشیات کی کاشت و پیداوار روکنے پر مجبور کرے۔

 

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج افغانستان سے لاحق تمام خطرات، بشمول ڈرونز، کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں