Breaking News

تحریک انصاف سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،فیصل کریم کنڈی

تحریک انصاف سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،فیصل کریم کنڈی
۱ منٹ پہلے

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کی چار فرنچائز ہیں، جو جماعت اپنے چیئرمین، جنرل سیکریٹری اور سپیکر کو نہیں مانتی وہ ہمیں کیا مانے گی۔ 

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے مختلف محکموں کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جس محکمے کی بریفنگ دی جاتی ہے، ہم سر پکڑ لیتے ہیں۔ 

گورنر خیبرپختونخوا نے شہر میں جاری صفائی کے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جو صفائی اب ہورہی ہے، کیا یہ کام پہلے نہیں کیا جاسکتا تھا؟ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملازمین یا تو ان کے گھروں میں نوکری کررہے تھے یا گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے تھے۔ 

فیصل کریم کنڈی نے خبردار کیا کہ اب جس ملازم نے گھر بیٹھے تنخواہ لینی ہے، اسے نوکری سے جانا ہوگا، جبکہ جرم ثابت ہونے پر سزا و جزا کا نظام بھی ہوگا۔ 

پی ٹی آئی سے مذاکرات کے سوال پر گورنر خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ ان سے مذاکرات کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی چار فرنچائز ہیں، ایک جماعت اپنے چیئرمین، جنرل سیکریٹری اور سپیکر کو نہیں مانتی تو ہمیں کیا مانے گی؟ 

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے آپس میں لڑ رہے ہیں، پہلے یہ بتائیں کہ ان کی اصل فرنچائز کون سی ہے۔ 

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں